کورونا کی چھٹی لہر، مزید 1 شخص جاں بحق

Sep 24, 2022 | 09:51:AM
کورونا کی چھٹی لہر، مزید 1 شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 7 سو 91 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔