ایشین یوتھ گیمز والی بال میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے ٹاپ 8 کلاسیفیکشن راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو شکست دے دی۔ سعودی عرب کے خلاف میچ میں پاکستان یوتھ ٹیم نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان یوتھ والی بال ٹیم کی جیت کا اسکور 25-16، 25-21، 23-25 اور 26-24 رہا۔
پاکستان والی بال ٹیم کی جانب سے خضر حیات، یحییٰ اور محمد انس نے شاندار کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم ایونٹ میں اپنا کوارٹر فائنل میچ اتوار کو کھیلے گی۔