سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان،ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ

Oct 24, 2025 | 12:06:PM
سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان،ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ  64 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جس کے باعث ہنڈریڈانڈیکس 1318 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 63ہزار212کی سطح پر ٹریڈکررہا ہے۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 64 ہزار 589 کی سطح پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 31 ارب ، 25 کروڑ 72 ، لاکھ 35 ہزار 980 روپے مالیت کے ایک لاکھ ، 64 ہزار 590 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کاشناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کاحکم
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281.03 روپے سے کم ہوکر 281 روپے کا ہو گیا۔