کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن کا دوٹوک اعلان

Oct 24, 2025 | 09:45:AM
کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن کا دوٹوک اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔
پیوٹن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نومبر میں احتجاج سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں :اسدقیصر
یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد ملے گی۔