بارشیں ہونگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Oct 24, 2023 | 18:17:PM
بارشیں ہونگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا،تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز  اسلام آباد اور خیبرپختونخوا  میں موسم خشک رہے گا،تاہم خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد  رہے گا۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا، تاہم مری ،  گلیات  اور گردونواح میں   سرد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹہ اور ساحلی علاقوں میں دن کے دوران  گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں کمی ، گاڑیوں کا ریٹ بھی گر گیا