پاک بھارت میچ میں جہاں جذبوں کی لڑائی کا عروج وہیں پسوری گانے پر آہنگی

Oct 24, 2022 | 17:36:PM
پاک بھارت میچ میں جہاں جذبوں کی لڑائی کا عروج وہیں پسوری گانے پر آہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان بھارت میچ میں جہاں ایک طرف جذبوں کی لڑائی دیکھنے کو ملی وہیں دوسری طرف دونوں ملکوں کے شائقین پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا گانا پسوری گاتے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دئیے ۔ ٹک ٹاک کی ایک وائرل ویڈیو میں دونوں ملکوں کے شائقین مل کر پسوری گانے کو جوش خروش سے گاتے اور لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔ دونوں ملکوں کے شائقین کی پسوری گانا گانے کی وائرل ویڈیو کو دو لاکھ ویوز ملے۔ پسوری گانے کی وائرل ویڈیو میں پاکستان اور بھارت کے شائقین کی ہم آواز ہو کر گانے سے لطف اندوز ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ سنگیت دونوں ملکوں کی عوام کو جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور جہاں دونوں ملکوں کے مابین کانٹے دار کرکٹ میچ جذبوں کی لڑائی کی انتہا ہے وہیں سنگیت دونوں ملکوں کی عوام کو جوڑنے کی ابتدا۔