بھارت کیخلاف میچ سے اہم ترین کھلاڑی کو ڈراپ کردیاگیا

Oct 24, 2021 | 18:49:PM
حیدر علی ڈراپ، بابراعظم
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم سے حیدر علی کو ڈراپ کردیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ،قومی کھلاڑیوں میں بابراعظم ،رضوان ،فخر،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،عماد وسیم ،آصف علی، شاداب خان ،شاہین آفریدی ،حسن علی ،حارث روف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی بولنگ لائن اچھی ہے ،شروع میں ہی وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے ،کوشش ہو گی بھارت کو کم ٹوٹل پر روک سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں: چاچا کرکٹ کو بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا