چاچا کرکٹ کو بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا

Oct 24, 2021 | 18:17:PM
چاچا کرکٹ کو ٹکٹ مل گیا
کیپشن: چاچاکرکٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چاچا کرکٹ کو بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا خصوصی ٹکٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچے کو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حسن علی کے ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل