ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حسن علی کے ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

Oct 24, 2021 | 17:50:PM
میچ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،حسن علی،گیت
کیپشن: حسن علی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ  ڈیسک)حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل مشہور زمانہ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘گا کر سب کے دل جیت لیے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ میچ سے قبل آئی سی سی نے حسن علی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں گٹار ہاتھ میں اٹھائے ملی نغمہ گاتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی کو پہلے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے گٹار بجانا نہیں آتا لیکن پھر وہ ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہیں اور ساتھ گٹار بھی بجاتے ہیں۔آخر میں حسن علی کو ’اوئے میری فنگرز ہرٹ ہو گئیں‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود حفیظ سمیت دیگر افراد حسن علی کو تالیاں بجا کر داد بھی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر پاکستانی کرکٹرز کی لاٹر ی نکل پڑے گی، مگر کیسے؟ جا نیے