ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر پاکستانی کرکٹرز کی لاٹر ی نکل پڑے گی، مگر کیسے؟ جا نیے

Oct 23, 2021 | 22:57:PM
ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی،پاکستانی کھلاڑیوں،کی لاٹری
کیپشن: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر پاکستانی ٹیم کی لا ٹر ی لگ جا ئے گی،بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر ہوگا جب کہ ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی مزید آدھی رقم دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا میچ بھارت سے ہے، فتح پر کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت بونس ملے گا۔اس وقت کھلاڑیوں کو  ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں،بھارت سے جیتنے پر اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا،یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈانس پارٹی پر چھاپہ ۔۔معروف ڈانسرمہک ملک بھی گرفتار
رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی گرین شرٹس میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے،ورلڈکپ کا فائنل جیتنے پر 300فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا،یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16لاکھ ڈالربطور انعام دیے جائیں گے۔