این اے251کے نتائج کالعدم قرار، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم
کیپشن: ووٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)این اے251کے نتائج کالعدم قراردے دئیے گئے ، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنےکا حکم جاری کردیا گیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے251 کے22پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پولنگ کا شیڈول جاری کرے۔
یاد رہے پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مولاناسمیع الدین کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر معمولی سستا، یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے روپے کا بھرکس نکال دیا