موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد

Nov 24, 2025 | 21:02:PM
موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی  اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو کہا کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں چالان بھی 500 نہیں پورے پ5000کا ہوگا۔

حکام نے شہریوں کو محفوظ سفر کی ہدایت کرتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  دورہ بنگلہ دیش کیلئے15 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان