دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا تعاون ناگزیر ہے،گورنر خیبرپختونخوا 

Nov 24, 2025 | 19:11:PM
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا تعاون ناگزیر ہے،گورنر خیبرپختونخوا 
کیپشن: گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمےکیلئے  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کی حمایت ضروری ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا تعاون ناگزیر ہے۔ 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹر زپشاور پر حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی کے جوانوں نے شہادت دے کر اپنے دیگر ساتھیوں کو بچایا، ان کاکہناتھا کہ کاکہناتھا کہ پالیسیاں جلسے جلوسوں میں نہیں بنتیں،صوبے کے امن کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کی اگر کوئی تجاویز ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ ان کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے،بارہا افغانستان کو بتا چکے ہیں کہ ان کی سرزمین بھارت اور اسرائیل پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دوستوں کے کہنے پر ہم نے طالبان کے ساتھ ترکیہ اور قطر میں مذاکرات کیے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،بھارت کو چار دن میں ہم شکست دے سکتے ہیں تو یہ مٹھی بھر عناصر کچھ نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کے حملے جاری ،لاہور میں 3افراد جان سے چلے گئے