پاکستان، ایران سے ایک دن میں ہزاروں افغان مہاجرین کی وطن واپسی

Nov 24, 2025 | 08:58:AM
پاکستان، ایران سے ایک دن میں ہزاروں افغان مہاجرین کی وطن واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )افغان ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز پاکستان اور ایران سے 11,855 افراد اپنے وطن واپس لوٹ آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین نے گزشتہ روز بتایا کہ واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ

 جن میں بڑی تعداد غیر دستاویزی افراد کی ہے جبکہ سب سے زیادہ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔