ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضہ کاکیس، لیگی رہنما ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

Nov 24, 2022 | 18:00:PM
ٹرسٹ کی عمارت، مبینہ قبضے سے متعلق کیس، لیگی رہنما، ضمانت خارج ہونے پر گرفتار،
کیپشن: ن لیگ پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس میں لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹرسٹ کی عمارت پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ن لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال کی درخواست ضمانت خارج کردی،سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر ن لیگی رہنما چودھری جعفراقبال کوگرفتار کرلیاگیا، مقدمے میں دیگر ملزمان لیاقت اور عبدالسلام کو بھی ضمانت خارج ہونے پر حراست میں لے لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، انکوائری کمیٹی کا درج مقدمات کے مدعیان کو طلب کرنے کا فیصلہ