ارشد شریف قتل کیس، انکوائری کمیٹی کا درج مقدمات کے مدعیان کو طلب کرنے کا فیصلہ 

Nov 24, 2022 | 17:48:PM
ارشد شریف، انکوائری کمیٹی، درج، ایف آئی آرز، مدعی طلب
کیپشن: ارشد شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیا میں قتل ہونیوالے نامور صحافی ارشد شریف قتل کیس کیلئے قائم انکوائری کمیٹی نے بڑافیصلہ کیا،انکوائری کمیٹی نے ارشدشریف پرپاکستان میں درج 9ایف آئی آرزکے مدعی طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے 3صوبوں اورآئی جی اسلام آبادکو خط لکھ دیا، انکوائری کمیٹی نے آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آرزکے مدعیان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

ارشدشریف کےخلاف سندھ میں5،اسلام آبادمیں 1،بلوچستان میں3ایف آئی آرزدرج ہیں،نامور صحافی پر درج ایف آئی آرزمیں غداری اور بغاوت جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے تقرر کا معاملہ، صدر مملکت عارف علوی دستخط کر دیں گے: ذرائع