کراچی میں آئس اور افیون کی سمگلر خاتون گرفتار ہو گئی

May 24, 2026 | 19:43:PM
  کراچی میں آئس اور افیون کی سمگلر خاتون گرفتار ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں موچکو پولیس  نے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے منسلک  خاتون پیڈلر کو موچکو چیک پوسٹ پر پکڑ لیا۔

خاتون پیڈلر سے  2 کلو س 300 گرام  آئس اور  افیون برآمد  ہوئی۔

  حفیظہ زوجہ پھل جان  تربت بلوچستان سے مسافر  بس کمیں بیٹھ کر منشیات کو اپنے گروہ کے پیڈلرز تک پہنچانے کے لئے کراچی  آ رہی تھی۔ موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی تلاشی کے دوران اس کے ساتھ موجود بیگ سے  1359 گرام آئس اور 987 گرام افیون برآمد ہوئی۔

کراچی میں کوکین کا زہر بیچنے والی خاتون پیڈلر پنکی کا سکینڈل قومی توجہ کا مرکز بننے کے بعد سندھ میں کئی خاتون منشیات فروش گرفتار ہو چکی ہیں۔ دوسرے علاقہ سے منشیات لانے مین ملوث عورت کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔ 

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ عورتوں کو منشیات کی چھوٹی کھیپیں سمگل کرنے کے لئے تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ ایسی بیشتر عورتوں کا چیک پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کو بھی پتہ ہوتا ہے لیکن یہ عورتیں رشوت دے کر مال کو نکال لے جانے کی عادی ہوتی ہیں۔  اب سندھ میں سختی ہونے کے نتائج موچکو چیک پوسٹ پر خاتون پیڈلر کی گرفتاری سے سامنے آئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:   ہیٹ ویو و نے تلنگانہ میں چوبیس گھنٹوں میں  16 جانیں لے لیں، مشرقی پنجاب کے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی