عیدالاضحی پر ریلیزہونےوالی فلم’’زومبیڈ‘‘کی کاسٹ کیساتھ پریس میٹ

یہ فلم پاکستان میں اپنی طرز کاایک منفرد تجربہ ہے،فہدمصطفیٰ ،مہوش حیات،نبیل قریشی اورفضاعلی میرزاکی گفتگو

May 24, 2026 | 17:00:PM
عیدالاضحی پر ریلیزہونےوالی فلم’’زومبیڈ‘‘کی کاسٹ کیساتھ پریس میٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی پاکستانی فلم’’زومبیڈ‘‘کی کاسٹ کے ساتھ پریس میٹ کاانعقادکیاگیا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل رمادامیں ہونے والی اس تقریب میں فلم کے مرکزی فنکاروں فہدمصطفیٰ اورمہوش حیات کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹرنبیل قریشی اورپروڈیوسر فضاعلی میرزانے شرکت کی۔
فہدمصطفیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ’’زومبیڈ‘‘پاکستان میں اپنی طرز کاایک منفرد تجربہ ہے،اس فلم کوپاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیزکیاجائے گا،فلم کاآئیڈیاتو نبیل قریشی اورفضاعلی میرزاکاہی تھاجوانہوں نے ہم سے ڈسکس کیاجوہمیں اچھالگاکیونکہ یہ ایک بالکل منفرد قسم کی فلم ہے،میں نے اپنے کیریئرمیں پہلے بھی بہت مختلف کام کئے ہیں اوریہ فلم ایک نیااضافہ ہے،یہ فلم ہرعمرکے افراد کے لئے ہے،اس کوسب انجوائے کریں گے،فلم کی کہانی بھی بہت اچھی ہے۔

فلم کی ہیروئن مہوش حیات نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ’’زومبیڈ‘‘کامیراتجربہ بہت ہی اچھارہاہے کیونکہ ایسی کہانیاں مجھے بہت پسندہیں اورمیں سوچتی تھی کہ پاکستان میں اس کوکوئی کیوں نہیں بنارہا؟یہاں پر بھی لوگ ایسی فلمیں دیکھناچاہتے ہیں ،لوگ دنیابھرمیں بنائی گی ایسی فلمیں دیکھتے ہیں۔


ہدایت کارنبیل قریشی نے کہاکہ فلم کوجدیدٹیکنالوجی اورمنفرد اندازمیں بنایاگیاہے،اس طرح کی فلموں میں بیک گرائونڈمیوزک بہت اہم ہوتاہے ،ہماری اس فلم کابیک گراؤنڈمیوزک شانی ارشد کاہے جوبہت زبردست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عورت کارڈکے بغیرخواتین مؤثر انداز میں اپنے حقوق کی بات کریں:صنم سعید


فلم کی پروڈیوسر فضاعلی میرزانے اس موقع پر کہاکہ فلم کابہت اچھارسپانس مل رہاہے،ہم نے محنت کی ہے جوانشاء اللہ فلم بینوں کوپسندآئے گی۔