جامعات اور مدارس میں اجتماعی قربانی,انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
گوشت کا ایک حصہ مستحق افراد میں تقسیم کرکے انہیں خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے،مولانا عبدالخبیر آزاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء) اجتماعی قربانی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
لاہورمیں جامعات، مدارس اور مختلف تنظیمات نے اجتماعی قربانی کے انتظامات کئے ہیں جہاں اجتماعی قربانی کے لئے شہریوں کی جانب سے حصہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں بتیس ہزار سے لیکر بیالیس ہزار روپے فی کس تک حصہ مقرر کیا گیاہے۔
دوسری طرف چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کاکہناہے کہ قربانی کے گوشت کا ایک حصہ غرباء اور مستحق افراد میں تقسیم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے،اجتماعی قربانی کی بڑی فضیلت ہے،عیدالاضحیٰ پر غرباء اور مستحق افراد کو یاد رکھنا ضروری ہے۔