پشاور سے سکردو 800 کلو میٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کردیا۔
ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے سکردو تک 800 کلو میٹر نان سٹاپ دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مسعود خان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی وادیوں کو عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،600 یونٹ تک بجلی مفت کر دی گئی
ایتھلیٹ مسعود خان نے کہا کہ آج پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، پشاور سے سکردو تک طویل دوڑ انوکھا اور اپنی نوعیت کاپہلا کارنامہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 810 کلو میٹر کا یہ عالمی ریکارڈ صرف 9 دن میں مکمل کیا، 800 کلو میٹر کا ہدف پورا ہونا میرے اور ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔