رمضان المبارک، حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Mar 24, 2022 | 18:58:PM
 رمضان، المبارک، بجلی ، تعطل
کیپشن:  رمضان المبارک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کرنے کا فیصلہ کرلیا،سحری و افطاری کیساتھ ساتھ نماز تراویح کے دوران سپلائی بحال رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) سے بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے لوڈ کی ڈیمانڈ مانگ لی ہے،  پی پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ  مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں کمپنی کی ڈیمانڈ بھجوائی جائے۔ مراسلے میں سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری  کی گئی ہیں۔یہ بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ بجلی کی تعطل کی صورت میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین کو سپلائی کی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان جاری۔مزید کتنا مہنگا ہوا؟