ڈالر کی اڑان جاری۔مزید کتنا مہنگا ہوا؟ 

Mar 24, 2022 | 16:32:PM
ڈالر کی اڑان جاری۔مزید کتنا مہنگا ہوا؟ 
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر ایک 181 روپے 80 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی بے قدری کو بریک نہ لگ سکی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے پر دباؤ برقرار ہے،انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر ایک 181 روپے 80 پیسے  مہنگا ہو گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے ۔دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

صنعتکاروں کاکہناہے کہ ڈالر مسلسل مہنگا ہونے کا اثر ملکی ایکسپورٹ پر بھی پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا ہوشیار۔ میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل