شاہین آفریدی اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Mar 24, 2022 | 13:42:PM
 شاہین اور وارنر،فلئل فوٹو
کیپشن: شاہین اور وارنر،فلئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور مہمان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آمنا سامنا ہوا۔
کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کیساتھ دلچسپ حرکات سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جب اختتامی مراحل میں تھا تب وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا،  اگلی ہی گیند پر شاہین نے باؤنسر کرایا تو وارنر نے اسے سمجھداری سے روکا۔

گیند پھینکتے  ہی شاہین دوڑ لگاتے ہوئے وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ اس منظر سے بظاہر ایسا لگا کہ دونوں کرکٹرز ایک دوسرے پر غصہ کررہے ہیں لیکن دراصل ایسا نہیں تھا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بعدازاں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں اور ہنس رہے ہیں۔

   سوشل میڈیا  پرویڈیو کلپ تصویر تیزی سے وائرل  ہورہاہےجس پرصارفین ن کی جانب سے دلچسپ میمزبنائی جارہی ہیں۔صارفین نے فیلڈ پر دونوں کرکٹرز کے درمیان اس منظر کو خوبصورت قرار دیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے دونوں کی تصویر شیئر کی اور صارفین سے کہا کہ آپ اس پر کوئی کیپشن درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:      فنڈز کی کمی۔طلبہ کی انرولمنٹ متاثر ہونے کا خدشہ