فنڈز کی کمی۔طلبہ کی انرولمنٹ متاثر ہونے کا خدشہ

Mar 24, 2022 | 13:08:PM
انرولمنٹ متاثر ہونے کا خدشہ، فائل فوٹو
کیپشن: انرولمنٹ متاثر ہونے کا خدشہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبے بھر میں سکول ایجوکیشن کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ، پانچ سالوں کے دوران صرف 149 نئے سکول بنائے گئے۔

 انرولمنٹ میں اضافہ ہونےسے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے سکول بنانے کی اشد ضرورت ہے،سکولوں کی تعداد 68 سے کم ہو کر صرف 48 ہزار رہ گئی، بچوں کو بٹھانےکے لئے لاہور میں فی الفور 100 نئے سکول بنانے کی ضرورت ہے،صوبے بھر میں پانچ سالوں میں صرف 149 نئے سکول تعمیر کیے گئے۔

2019 میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے صرف 7 نئے سکول تعمیر کیے گئے تھے۔2020 میں صرف 31 نئے سکول تعمیر کیے گئے۔فوری طور پر نئے سکول نہ بنائے گئے تو بچوں کی انرولمنٹ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے سکولز بنانے کے لئےمحکمہ کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    منظور وسان کا عمران خان کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ