اسحاق ڈار کی زیرِصدارت بری امام مزار کی ترقی و انتظامی کمیٹی کا اجلاس، چادر پوشی تقریب کے انتظامات پرتفصیلی غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی زیرِصدارت حضرت بری امام مزار کی ترقی و انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 14 اگست کو چادر پوشی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی غورکیا گیا۔
اجلاس میں 15 سے 17 اگست تک حضرت بری امام کے عرس مبارک کی تقریبات کی تیاریوں پر بھی تفصیلی غورکیا گیا،چادر پوشی اور عرس کے موقع پر زائرین کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر زوردیا گیا۔
اسحاق ڈار نے روحانی فریضے میں خدمات پر کمیٹی ارکان کی کاوشوں کو سراہا،مزار کی تزئین و آرائش، دیکھ بھال اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ریلوے وزیر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی کو کام کی نگرانی اور رفتار بڑھانے کا ٹاسک دے دیا،اجلاس میں وزیرِریلوے، وزیرِمملکت داخلہ و انسدادِمنشیات، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہونے کا امکان؟اہم خبر آ گئی