ایس ای سی پی اور نیب کا غیر قانونی ڈپازٹ سکیموں کیخلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایس ای سی پی اور نیب کا غیر قانونی ڈپازٹ سکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق ہو گیا،ایس ای سی پی اور نیب معلومات کے تبادلے اور مشترکہ انفورسمنٹ کیلئے ایم او یو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کی چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو سے ملاقات ہوئی ہے،جس میں غیر قانونی سرمایہ کاری اور ڈپازٹ سکیموں کے خلاف تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملاقات میں عوام کو مالی فراڈ سے بچانے کیلئے ایس ای سی پی اور نیب نےمشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔
ڈاکٹر کبیر سدھو کاکہناتھا کہ غیر قانونی ڈپازٹ سکیمیں شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہی ہیں، چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ جھوٹے منافع کے وعدوں پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ایس ای سی پی اور نیب نے قانون شکن عناصر کے خلاف فوری کارروائی پر اتفاق کیا،چیئرمین نیب نے کہاکہ مالی جرائم کے خاتمے کے لیے ایس ای سی پی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، مضبوط ادارہ جاتی تعاون مالی فراڈ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایس ای سی پی نے کہاکہ کمپنی کی رجسٹریشن عوام سے ڈپازٹ لینے کی اجازت نہیں دیتی، غیر لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے عوام سے ڈپازٹ وصول کرنا غیر قانونی ہے، عوام غیر معمولی منافع کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں، غیر قانونی ڈپازٹ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سولرمارکیٹ کریش۔۔! فی پلیٹ کتنی سستی ہوگئی؟جانیے