عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا شرائط جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا شرائط جاری کر دی۔
وزارت نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی۔فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں ہوگی۔عاشورہ اور اربعین کیلئے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
عراقی ویزا صرف 30 دن کیلئے کارآمد ہوگا۔زائد قیام پر جرمانے، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سولرمارکیٹ کریش۔۔! فی پلیٹ کتنی سستی ہوگئی؟جانیے