راولا کوٹ والوں کو کشمیری نہ ماننا کشمیریوں کی توہین ہے، راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں کہا کہ خواجہ آصف نے راولا کوٹ کے بارےمیں غلط بات کی۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا احترام اپنی جگہ لیکن آپ نے راولاکوٹ کے متعلق غلط بات کی ہے۔ راولا کوٹ والوں کو کشمیری نہ ماننا ، کشمیریوں کی توہین ہے۔ کشمیری پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہیں۔ وزیر دفاع کی طرف سے کشمیریوں سے متعلق نامناسب الفاظ کہنا کسی صورت قبول نہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا، غلطی جس کی بھی ہے مگر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پی سے زیادہ کشمیر کا تعلق کس سے ہے۔ شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’پورا کشمیر لواں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے متعلق جو بات کی دلیل سے کی، اپنے بیان پر قائم ہوں، خواجہ آصٖف