سوات: ڈائیوبس اور موٹر کار کے درمیان تصادم،3 افراد جاں بحق اور2زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان) سوات کے علاقے گوگدرہ میں تیز رفتاری کے باعث ڈائیوبس اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سوات میں گوگدرہ کے مقام پر ڈائیوبس اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا، اس حادثہ میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نےپاکستان کرکٹرز کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے