وزیراعظم سے  چینی سفیر کی ملاقات، ایران،اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ

Jun 24, 2025 | 15:30:PM
وزیراعظم سے  چینی سفیر کی ملاقات، ایران،اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک، علاقائی سلامتی ،معاشی صورتحال سمیت ایران-اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں خوشحالی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت سے ملاقات ، غیر ملکی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی ہے اور حکومت معیشت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے سفارتی فورمز پر مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی اور پاک-چین تعاون کے مختلف پہلوؤں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔