گرفتار شہری سے ملاقات کیلئے ڈنمارک کے سفارتی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

Jun 24, 2025 | 14:04:PM
 گرفتار شہری سے ملاقات کیلئے ڈنمارک کے سفارتی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔

حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی کو کب تحلیل کیا جائیگا؟  چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑااعلان سامنے آگیا

ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گیا، سفارتی وفد میں مس لونی،سیکورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل ہیں۔