اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران سے جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کاکہنا ہےکہ ایران سےحملے ختم ہونے کےبعد فضائی حدود کھول دی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کی تصدیق کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دونوں ملکوں سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خلیج کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بحال
اس سےپہلے صدرٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے،چوبیس گھنٹے کے اندر بارہ روزہ جنگ مکمل ختم ہوگی،امریکی صدر نے قیام امن کا سہرا بی ٹو پائلٹس کے سر باندھ دیا۔