پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کا عندیہ

Jun 24, 2022 | 22:10:PM
عمران خان، پنجاب، حکومت، آرٹیکل6، عندیہ، مقدمہ
کیپشن: پنجاب حکومت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحٹ مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے تحریک انصاف کی پوری قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے رہنما اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، یہ سیریز قاسم سوری سے شروع ہو کر صدر پاکستان عارف علوی تک جاتی ہے

صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، انہوں نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ تو ان کی رسید بھی نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو لے کر آگے آرہے تھے،ہم غریب آدمی کو آگے لے کر آرہے ہیں۔

بلدیاتی قانون کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہر یونین کونسل کو سالانہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ کے فنڈز دئیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ کو مزید فعال کیا جائے گا۔