سابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

Jun 24, 2022 | 21:05:PM
ڈی جی اینٹٰ کرپشن، عمران خان، پیشکش، دعویٰ،
کیپشن: کیپشن۔ عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بات کا جواب دینا بھی اپنی ہتک سمجھتا ہوں۔ 

انہوں نے عمران خان کو دوبارہ پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حقائق جاننے کے لیے ایک کمیشن بنالیتے ہیں، 4 مئی کو بھی کہا تھا کہ کمیشن بنالیتے ہیں لیکن پہلے حلف نامے پر دستخط کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2013 میں اقتدار دلانے کے لیے سیاسی انجینئرنگ کا الزام لگانے پر انہوں نے  ایک بار پھر عمران خان کو جھوٹے الزامات پر سامنا کرنے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 4 سال برسراقتدار رہے۔ اس دوران انہوں نے تحقیقات کیوں نہیں کروائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے راہیں جدا، رمیز راجہ شہباز شریف سے اچھے تعلقات کے خواہشمند

انہوں نے عندیہ دیا کہ عمران خان نے جھوٹ کا بیانیہ نہ چھوڑا تو وہ کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے نکلنے کے بعد عمران خان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ 

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان صرف ادارے کو متنازعہ کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔ ہر کسی پر بےبنیاد الزامات کی بارش عمران خان کا وطیرہ ہے۔