عمران خان سے راہیں جدا، رمیز راجہ شہباز شریف سے اچھے تعلقات کے خواہشمند

Jun 24, 2022 | 19:14:PM
رمیز راجہ، عمران خان، شہباز شریف، پی سی بی
کیپشن: رمیز راجہ، عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، عمران خان کی جانب سے ان سے رابطہ ختم کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد ان سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

رمیز راجہ نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تعلقات کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نے مجھ سے رابطہ منقطع کر دیا، میں نے ان سے کافی عرصے سے بات نہیں کی، تاہم راجہ نے پی سی بی کے موجودہ سرپرست اعلیٰ کا احترام کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں کے باوجود ان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی کے بعد بڑا اضافہ

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم قیاس آرائیوں میں نہیں رہ سکتے، میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے، میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔