سونے کی قیمت میں کمی کے بعد بڑا اضافہ

Jun 24, 2022 | 18:27:PM
سونا، قیمت، تولہ، 900، روپے، اضافہ، ڈرافہ بازار، ایسوسی ایشن
کیپشن: سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں تین دن تک کمی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 الکھ 21 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 6550 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ 15 سے 20 جون کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق نے مفتاح اسماعیل کو ڈاکو سے تشبیہ دیدی، ویڈیو وائرل

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1824 ڈالر ہوگئی ہے۔