بالی ووڈ اداکارکی شاپنگ مال میں بیہودہ حرکت۔ ویڈیو وائرل

Jun 24, 2022 | 19:39:PM
 بالی ووڈ اداکارکی شاپنگ مال میں بیہودہ حرکت۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: شاپنگ مال میں ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی جس میں بالی ووڈ کی اداکارہ کو برقع پہن کر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ایران نژاد بالی وڈ اداکارہ مندانا کریمی جو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ تھی  برقع میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی، مندانا کریمی بالی وڈ میں اپنے بولڈ سین شوٹ کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

  ویڈیو اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں مندانا کریمی نے لکھا تھا کہ ’کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ BTS میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے۔

 اداکارہ کی ویڈیو سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا، صارفین نے ان کے بیان کو مسلم خواتین کی بے عزتی اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام جولائی میں تیار رہیں۔ وزیر پٹرولیم نے خبردار کردیا
 اداکارہ کا تنقید کرنے والے صارفین کو انسٹاسٹوری کے ذریعے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے اپنی برقع کی ویڈیو پر کیے جانے والے تبصرے پڑھے ہیں ، لوگ پاگل ہیں  لیکن میں یونی کورن بننا چاہتی ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد بچے کو جنم دیدیا