عوام جولائی میں تیار رہیں۔ وزیر پٹرولیم نے خبردار کردیا

Jun 24, 2022 | 19:09:PM
عوام جولائی میں تیار رہیں۔ وزیر پٹرولیم نے خبردار کردیا
کیپشن: مصدق ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر  پٹرولیم مصدق ملک نےکہا ہے کہ حکومت جولائی کیلئے سپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی،عوام بجلی و گیس بحران کیلئے تیار رہیں۔

 وفاقی وزیر برائے پٹرولیم نے کہا ہےکہ حکومت جولائی کیلئے سپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار مزید بڑھائیں گے،15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو پیٹرول کے بعد بجلی کابڑا جھٹکا

انہوں نے مزید کہا کہ 2سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے، اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سےبڑی خبر