والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں: مریم نواز

May 05, 2024 | 20:35:PM
والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے پرائز ڈسٹربیوشن میں بلایا نہیں گیا تھا میں آنا چاہتی تھی، آج میں میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں، فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مجھے لگا اللہ نے مجھے آپ کے لیے سی ایم پنجاب بنایا ہے، میں آپ کی گیمز اور ٹٰیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوں ، والدین بچیوں کو باہر نکلنے کی اجازات دیں بچیاں اپنا کام خود کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم خریداری شروع نہ کرنے پر کسانوں کا دبنگ اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپکی سیکورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی، نوجوان بچیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے ان بچیوں میں سے قومی اور عالمی چیمپئن ہیں، وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے صوبے میں پھیلائیں۔