بھارت: موبائل سے روکنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

May 05, 2024 | 21:38:PM
بھارت: موبائل سے روکنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں موبائل کے استعمال سے منع کرنے پر  بہن نے بڑے بھائی کے گلے پر کلہاڑی سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا  کےریاست چھتیس گڑھ کے ضلعے خیرا گڑھ میں یہ واقعہ پیش آیا ہےجہاں 14سالہ  بہن نے موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر بھائی کو قتل کر دیا ،  18 سالہ بھائی کی جانب سے بہن کو موبائل فون کے استعمال سے روکا گیا تھاجس پر بہن نے سوتے ہوئے بھائی کے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے موقع پر ہی قتل کر دیا ہے۔

واقعے سے متعلق مقامی پولیس نے بہن کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہن بھائی گھر میں اکیلے تھے اور گھر والے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازات دیں: مریم نواز

پولیس کی جانب سے مزید انکشاف میں کہنا تھا کہ 14 سالہ بہن کی جانب سے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے اوپر لگے خون کے دھبے صاف کیے گئے اور کپڑے تبدیل کر کے اپنے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو کسی نے قتل کر دیا ہے، تاہم پولیس کی تحقیقات میں 14 سالہ بہن نے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید براں پولیس کی جانب سے کیس رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔