امریکی ائیرپورٹ پرنوجوان کی پتلون سے سانپ برآمد

May 05, 2024 | 20:49:PM
امریکی ائیرپورٹ پرنوجوان کی پتلون سے سانپ برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی حکام نے ایئرپورٹ پر نوجوان کی پتلون سے بیگ برآمد کیا ہے جس میں متعدد سانپ موجود تھے۔

ایئر پورٹ حکام کی جانب سے مسافروں سے تلاشی کی صورت میں مختلف چیزوں برآمد ہوتیں ہیں جو کہ مسافر غیر قانونی طور پر ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں,تاہم امریکی ایئر پورٹ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میامی میں میامی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حکام کی جانب سے معمول کے مطابق مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی، اسی دوران مسافر کی پتلون سے بیگ برآمد ہوا جس میں متعدد سانپ موجود تھے، امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود افسران کی جانب سے چیک پوائنٹ پر مسافر کی تلاشی لی گئی تھی، جس کی پتلون میں سے ایک بیگ برآمد ہوا مسافر کو پولیس تحویل میں انٹیروگیشن روم منتقل کیا گیا جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بیگ میں سانپ موجود ہیں جنہیں فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کی تحویل میں دے دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیوبا کا چینی شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان