پی ٹی آئی کو جھٹکا: الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

Jun 24, 2022 | 11:30:AM
تحریک انصاف،شاہ محمود قریشی،الیکشن کمیشن،ثبوت،رپورٹ
کیپشن: شاہ محمود کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ان سے ثبوت مانگ لیے۔ 

الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کیخلاف کیس: عدالت نے بڑا حکم دے دیا

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق ملتان میں بینر اور پینا فلیکس اتارنے پر شاہ محمود کے سیکرٹری نے دھمکیاں دیں۔

 شاہ محمود نے الزام لگایا تھا کہ 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے کہ ان کا مستقبل انتخابی نتائج سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمے داریوں سے غافل رہا تو جہوریت داؤ پر لگ جائے گی۔