حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ، عامر لیاقت کی مریم اورنگزیب کی تقریر پر تنقید 

Jun 24, 2021 | 20:33:PM
حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ، عامر لیاقت کی مریم اورنگزیب کی تقریر پر تنقید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ایوان میں مریم اورنگزیب کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی حالانکہ زکوٹا جن کا ذکر عینک والے جن کو کرنا چاہئے ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کہا گیا بجٹ میں گدھے بڑھ گئے ہم نے گدھا بریانی پر پابندی عائد کی ورنہ گدھا بریانی بنا کر عوام کو کھلا دیتے تھے، تبھی گدھوں کی تعداد نہیں بڑھتی تھی، حکومت نے گدھا بریانی پر پابندی عائد کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ شوکت ترین نے بہترین بجٹ پیش کیا ،بلاول کشمیر پالیسی کی بات کر رہے ہیں، بتایا جائے جب راجیو گاندھی کے دورے کے دوران کشمیر کے بورڈ کس نے ہٹائے ،ان کاکہناتھا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا مگر اپوزیشن نے وزیر اعظم کو تقریر نہیں کرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر