چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، مرزا آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ فیڈریشن کے ایک حصے کے سینیٹر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں تھے،مرزا آفریدی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہمارا ووٹ نہیں آیا، ہمارے ووٹ کے بغیر ہی یہ سب عمل ہوا جس کی قانونی حیثیت نہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ فیڈریشن کے ایک حصے کے سینیٹرز کے بغیر انتخابی عمل غیر آئینی و غیر قانونی تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چاغی:33 بنگلہ دیشی باشندے غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ کرتے ہوئے گرفتار