ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے

Jul 24, 2025 | 22:09:PM
ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن ہارٹ اٹیک باعث 71 سال کی عمر میں چل بسے، ہوگن کو 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ریسلنگ کیرئیر کے دوران ہوگن کی متعدد سرجریز ہوئی تھیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیئر واٹر  فلوریڈا میں ایمرجنسی خدمات کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی،ہلک ہاگن بے ہوش حالت میں پائے گئے جنہیں موقع پر سی پی آر دینے کے بعدہسپتال منتقل کیا گیا  مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ہسپتال میں ان کی شناخت ٹری جین بولیا کے نام سے کی گئی  جو دنیا بھر میں ہلک ہاگن کے نام سے مشہور تھے، وہ نہ صرف ایک کامیاب ریسلر تھے بلکہ ریسلنگ کی دنیا میں ایک کلچر کا نام بن چکے تھے،انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

 ہلک ہاگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سٹارز میں شمار ہوتے تھے، اور ان کی شخصیت نے ریسلنگ انڈسٹری کو ایک نئی شناخت دی،ان کی وفات پر دنیا بھر کے ریسلنگ شائقین اور ساتھی ریسلرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی