روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری عمل کو دھچکہ،مالیاتی مشیر نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری عمل کو دھچکہ،مالیاتی مشیر نے استعفیٰ دے دیا۔
معروف عالمی رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جونز لینگ لاسیل نے استعفیٰ دے دیا۔نجکاری کمیشن نے فوری نئے مالی مشیرکی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔نجکاری کمیشن نےاعلامیہ جاری کردیا ۔
اعلامیہ کے مطابق جے ایل ایل روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالی مشیرطور پر خدمات انجام دے رہی تھی،جے ایل ایل نےمفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کےباعث باضابطہ طور پر دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے،جے ایل ایل نےدورانِ معاہدہ موصول تمام ادائیگیاں واپس کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جے ایل ایل کوجنوری 2024میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے حکومت کامشیر مقررکیا گیا تھا، تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی ممکنہ نجکاری کے سلسلے میں حکومت کو مشاورت فراہم کر سکے،
جے ایل ایل نے ہوٹل پر مکمل جانچ پڑتال کی،جے ایل ایل نے مختلف نجکاری ماڈلز پر مبنی اپنی رپورٹس بھی جمع کروائیں،روزویلٹ ہوٹل میں جے ایل ایل کے متعدد کلائنٹس کی دلچسپی بڑھی۔
نجکاری کمیشن اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایسی صورتِ حال پیدا کر رہی ہےجو مفادات کے تصادم کا باعث بن سکتی ہے،ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ سےبچنے کیلئے جےایل ایل مشاورتی کردارسےعلیحدہ ہونےکا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان بورڈ میٹرک نتائج؛غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نےمیدان مار لیا