توشہ خانہ 2کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی ایک اور گواہ پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں ایک اور گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے ۔استغاثہ کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 9گواہوں پر جرح مکمل،دسویں پر جزوی جرح کرلی گئی۔مقدمہ کی سماعت ہفتہ 26 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی