پاک بحریہ کی تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

Jul 24, 2025 | 19:20:PM
پاک بحریہ کی تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انقعاد ہوا،وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ(PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی،یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز  سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔

لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام،وزارتِ دفاعی  پیداوار, کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور  چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار