ٹیسرا ٹی 20 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی 

Jul 24, 2025 | 19:00:PM
ٹیسرا ٹی 20 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان کی جانب سے دئے گئے179 رنز کے تعاقب میں  اننگز کے آغاز سے ہی بنگلہ دیشی ٹائگرز کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکاررہی ، بنگلہ دیشی ٹیم 104 رنز پر ڈھیرہوگئی،بنگلہ دیش کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ  سکے،محمد سیف الدین35  اور محمد نعیم  10 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

 بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوئے،لٹن ڈاس8، مہدی حسن مراز 9 اور تنذید حسن صفر رنز بناکر آوٹ ہوگئے،ذاکر ایک جبکہ مہدی حسن بغیر سکور کئے آوٹ ہوگئے، محمد نعیم 10، نسوم احمد9 اور شمیم حسین 5 رنز بناسکے۔  
پاکستان کی جانب سے  سلمان مرزا نے 3، محمد نواز اور فہیم اشرف نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، آغاسلمان، حسین طلعت اور احمد دانیال  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ڈھاکا کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلاگیا،بنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز میں پہلی بار وائٹ واش ہونے کے خطرے سے دوچار پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگ کا تیز آغاز کیا اور 7.5 اوورز میں 82 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا،صائم ایوب کے 21 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان بھی جلد پویلین لوٹ گئے تاہم سیریز کے آخری میچ میں پہلی بار موقع ملنے پر انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، انہیں نسوم احمد نے آؤٹ کیا۔

محمد حارث اور حسین طلعت ناکام رہے اور بالترتیب 5 اور ایک رن ہی بنا سکے، حسن نواز نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا،اننگ کے آخری لمحات میں محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی اننگ کھیلی، گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے فہیم اشرف صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں : بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں تنہا، ایشیا کپ ستمبر میں ہی ہونے کا امکان