روس : لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، بچوں سمیت 49 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روس کے مشرق بعید میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گر گیا جس سے5 بچوں سمیت 49 مسافر ہلاک ہو گئے۔
علاقائی گورنر ویسلی اورلوف نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائبیریا سے تعلق رکھنے والی ایک فضائی کمپنی کے مسافر طیارے میں 43 مسافر اور 6 افراد پر مشتمل فضائی عملہ سوار تھا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیا، اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی انگارا ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ٹِنڈا کی طرف جا رہا تھا، راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔
روسی حکام نے وسیع پیمانے پر تلاش کا آپریشن شروع کیا اور انہیں طیارے کا ملبہ ٹنڈا سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے.
روس کی سرکاری خبر ایجنسی طاس کے مطابق کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا، طیارے کا واقعہ روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے میٹرز،بڑا فیصلہ کر لیا گیا